مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے زوردے کر کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کی مسلط کردہ جنگ تباہ ہو جائے گی اور ناکام ہوگی۔
ایک پریس بیان میں الشیخ صلاح نے مسجد اقصیٰ مبارک کی زمانی اور مکانی تقسیم کو بچگانہ خواب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ باب الرحمت نمازگاہ پر ہاتھ رکھنے اور مسجد اقصیٰ کی قیمت پر مبینہ ہیکل کی تعمیر کی قابض فوج کی کوششیں ناکام ہوں گی، جس طرح مسجد اقصیٰ کے خلاف جنگ میں تمام سابقہ کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔
الشیخ صلاح نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے ساتھ کیے گئے عہد کو برقرار رکھیں اور اس کی طرف رخت سفر باندھیں۔
باب الرحمہ صحن کو اسرائیلی قابض ریاست اور انتہاپسند ہیکل گروپس کی طرف سے مسلسل خطرات کا سامنا ہے جو مسجد اقصیٰ کے اندر قدم جمانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ اسے یہودی بنانا شروع کر دیں اور اسے گرا کر اپنا مبینہ ہیکل قائم کر سکیں۔