فلسطین کی اسلامیجہاد تحریک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ رہائشی عمارتوں پر بمباری کی پالیسی دشمن کوفتح نہیں دے گی اور آنے والے حملے اس کی کمزوری اور شکست کے تابوت میں آخری کیلٹھونک دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمانڈر علیغالی کی شہادت سے راکٹوں کے حملے بند نہیں ہوں گے۔
القدس بریگیڈ جنگ کی آگپھیلانے اور اس کا دائرہ وسیع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
فلسطین میں اسلامیجہاد تحریک نے جمعرات کے روز ایک پریس بیان میں زور دے کر کہا کہ دشمن نہتے لوگوں کےخلاف اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔ دشمن کواس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
اسلامی جہاد نےکہا کہ صہیونی غاصب ریاست گھروں اور اپارٹمنٹس میں محفوظ مقامات کو تباہ کن امریکیساختہ میزائلوں سے نشانہ بنا رہی ہے۔ خان یونس کے حمد ٹاؤن میں رہائشی عمارت کو نشانہبنایا جس کے نتیجے میں تین افراد شہید ہوئے۔
مزاحمتی کمانڈر علیحسن غالی "ابو محمد” جو اپنے بھائی اور بھتیجے کے علاوہ اپنی بہن کے گھرپر موجود تھے۔
اسلامی جہاد نے تینشہیدوں کمانڈر علی حسن غالی، ان کے بھائی محمود غالی، اور ان کے بھتیجے محمد عبد الجوادکی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کوہمارے شہداء کے خون کا حسابدینا ہوگا۔