قابض صہیونیریاست کی طرف سے فلسطین کی مزاحمتی قیادت کے خلاف شروع کی گئی وحشیانہ جنگ میں ایکاور مجاھد کمانڈر کو بمباری کرکے شہید کردیا ہے۔ شہید ہونے والے فلسطینی کمانڈراسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس سے تعلق رکھتے ہیں۔
صہیونی قابض افواجنے جمعرات کو اسلامی جہاد کے میزائل یونٹ کے رہ نما اور تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈزکی ملٹری کونسل کے رکن احمد ابو دقہ کوخان یونس میں بنی سہلہ کے مقام پران کیرہائش گاہ پر بم حملہ کرکے شہید کیا۔
القدس بریگیڈز کےایک باخبر ذریعے نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ابو دقہ دوسری تحریک انتفاضہکے دوران ایک فدائی حملے میں متعدد صہیونی فوجیوں کو واصل جھنم کرنے میں ملوثرہےہیں۔ تاہم وہ خود اس آپریشن میں محفوظ رہے تھے۔
ابو دقہ کی شہادتکے ساتھ ہی قابض فوج کی غزہ پر جاری جارحیت کے دوران القدس بریگیڈز کے شہید ہونےوالے کمانڈروں کی تعداد پانچ اور مجموعی طور پر شہداء کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔