چهارشنبه 30/آوریل/2025

نکبہ کی برسی آزادی کی منزل کے لیے ایک روڈ میپ ہے:اردنی تنظیم

منگل 16-مئی-2023

واپسی اور پناہ گزینوںکے لیے اردن کی تنظیم "عائدون” (اردن میں ایک سول سوسائٹی کی تنظیم) نے کہاہے کہ "فلسطینی پناہ گزین نکبہ کے وقوع پذیر ہونے کے 75 سال بعد بھی اپنےآبائی علاقوں کی یادیں دل میں بسائے ہوئے ہیں۔75سال گذرنے کے بعد بھی یہ ایک زندہ مسئلہ ہے جو اس کے جذبات کو بھر دیتا ہے۔

فلسطینی پناہگزینوں کی واپسی کے لیے سرگرم تنظیم نے فلسطین میں نکبہ کے75سال پورے ہونے کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے حقواپسی کی تحریک ایک روڈ میپ ہے جس کی منزل فلسطین کی مکمل آزادی ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ دشمن کو یہ بات نہیں بھولنا چاہیے کہ فلسطینیوں کی آنے والی نسلیں اپنے حقواپسی سے دستر بردار نہیں ہوں گی۔ اسرائیلی ریاست کے جرائم فلسطینیوں کو ان کے حقواپسی سے نہیں روک سکتے۔

بیان میں کہا گیاہے النکبہ کی یاد”ایک ایسا نقشہ ہے جوآزادی کا راستہ کھینچتا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی پناہ گزین اسی وطن کے باشندے ہیں مگرانہیں ایک غاصب طاقت کےان کےگھروں سے بے گھر کررکھا ہے۔ فلسطینی قوم اسرائیلی ریاست کے جرائم پرخاموش نہیں رہےگی بلکہ حق واپسی کے حصول تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔

عایدون نے کہا کہ”1948 میں پیش آنے والا نکبہ طویل عرصہ گذرنے کے باوجود فلسطینی عوام کے کےدلوں میں تازہ ہے۔ فلسطینیوں کے حق کو کھونا یا نظر انداز کرنا اب بھی مشکل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی