جمعه 15/نوامبر/2024

پاکستان کی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی مذمت

جمعرات 18-مئی-2023

پاکستان نے مقبوضہفلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی تازہ جارہانہ کارروائیوں میں خواتین اور بچوں سمیت33 سےزیادہ فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہوہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری اور حالیہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

دفتر خارجہ کی ترجمانممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ اور دیگر مقبوضہفلسطینی علاقوں میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ شہری آبادیپر تشدد کے اثرات کے بارے میں فکر مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمگزشتہ کئی دنوں میں خواتین اور بچوں سمیت 33 سے زائد فلسطینیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاعکی شدید مذمت کرتے ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ترجمان نے کہا کہہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرےاور حالیہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرتے ہوئے افواج کے ذریعہ غزہ میں کئی روز سےجاری خونریزی اور طاقت کے اندھا دھند استعمال کو ختم کرے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانفلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا اور وہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق جس کا دار الحکومتالقدس الشریف ہو، ایک قابل عمل، خود مختار اور متصل فلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبےکی تجدید کرتا ہے جو مسئلہ فلسطین کا واحد منصفانہ، جامع اور دیرپا حل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی