جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: پاکستان

ہفتہ 20-مئی-2023

پاکستان نے مسجد الاقصی میں قابض اسرائیلی حکام کی جار حیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیلی قابض انتظامیہ کے ایک رکن اور اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے ارکان کی طرف سے مسجد اقصی پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مقدس مقام کے تقدس کی خلاف ورزی کا یہ واقعہ دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے تسلسل کے ساتھ اسرائیلی اقدا مات کی کڑی ہے۔ اس طرح کی کارروائیاں آزادی اظہار رائے اور مذہب یا فلسطینی عوام کے عقیدے، تمام انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں رواں سال کے آغاز سے بڑھتہ ہوئی اسرائیلی جارحیت کے تدارک کے لیے فوری اقدام کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہم فلسطینی کاز کے لیے بلا روک ٹوک حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک قابل عمل، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہیں اور القدس الشریف کو اس کے دارالحکومت کے طور پر مسئلہ فلسطین کا واحد منصفانہ اور جامع حل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی