جمعه 15/نوامبر/2024

رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 119 مکانات مسمار

بدھ 24-مئی-2023

مرکزاطلاعات فلسطینکے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے 2023 کے آغاز سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیتالمقدس میں فلسطینیوں کے119 مکانات یا اپارٹمنٹس کو مسمار کیا ہے۔

مرکز نے بتایا کہقابض افواج نے 119 مکانات اور اپارٹمنٹس کو مسمار کیا جن میں 9)شہداء یا قیدیوں کےخاندانوں کے گھر بھی شامل ہیں جنہوں نے اسرائیلی قابض افواج کے خلاف لڑتے ہوئے جامشہادت نوش کیا یا انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ قابض افواج نے جنین کے قصبے کفردانمیں 1-1-2023 کو دو شہداء عبدالرحمٰن ہانی عابد اور احمد ایمن عابد اور شہید عدے التمیمی1-25-2023 کو مقبوضہ یروشلم کے شعفاط میں موجود ان کے خاندان کے مکانات مسمار کیے۔

مرکز نے مزید کہاکہ قابض فوج نے 11 فروری 2023 کو بیت لحم شہر سے شہید حسین قراقع کے خاندان کے گھرکو مسمار کیا اور ماہ کی 16 تاریخ کو شہید محمد کمال کے خاندان کے گھر کو مسمار کیا۔

2-5-2023 کو قابض فوج نے قلقیلیہ کے گاؤںحجہ میں قیدی یونس جلال حیلان کے گھر کو مسمار کر دیا اور سلفیت کے مغرب میں واقع گاؤںحارث میں شہید محمد صوف کے اہل خانہ کے گھر کو مسمار کر دیا۔

کل منگل23-5-2023 کو فجر کے وقت قابض فوج نے رام اللہ کے قصبے نعلین میں شہید معتز الخواجہکے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اسرائیلی قابض حکامفلسطینی مزاحمت کاروں کے خاندانوں کے خلاف "اجتماعی سزا کی پالیسی” پر عملپیرا ہیں۔ اسرائیلی حکامان پر اسرائیل مخالف مزاحمتی کارروائیوں کا الزام عائدکرتے ہیں جس کے بعد ان کے گھروں کو مسمار کیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی