فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور مزاحمتکی 25 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 5 شوٹنگ آپریشنز، ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کادھماکہ اور 4 مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے آباد کاروں کے تین حملوں، دو آباد کاروں کی گاڑیوں کی تباہیاور مغربی کنارے کے 9 مقامات پر ہونے والے تصادم کی تفصیلات جاری کیں۔ اس کے علاوہ شوٹنگ کی کارروائیوں، دھماکہ خیز آلاتکے دھماکے اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے جانے کے واقعات شامل ہیں۔ .
شعفاط پناہ گزین کیمپمیں نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔ اس کے علاوہفلسطینیوں نے بسگات زئیو یہودی بستی میں مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔
مزاحمتی کارکنوں نےجنین میں سالم فوجی چوکی پر تعینات قابض فوج پر فائرنگ کی، جب کہ مزاحمت کاروں نے نےجنین کے مشرقی محلے پر دھاوا بولنے والی قابض فوج کو نشانہ بنایا۔
مزاحمتی کارکنوں نےقابض فوجیوں کو جبع اور قباطیہ میں بھی نشانہ بنایا۔
مزاحمت کاروں نےطولکرم شہر کے انباتا میں آباد کاروں کے حملوںکا سامنا کیا اور ان پر پتھراؤ کیا۔
فلسطینیوں نے اریحاگورنری کے شمالی داخلی راستے پر آباد کاروں کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے ان پر سنگباری کی۔ الخلیل میں بیت امر کے مقام پراسرائیلی فوجیوں کو دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہبنایا گیا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب قابض فوج علاقے میں چھاپہ مار کارروائیاںکررہی تھی۔