جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں مکان مسمار، نابلس میں گاڑی اور مشینری ضبط کرلی

جمعرات 1-جون-2023

کل بدھ کے روز اسرائیلیقابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے میں وادی قدوم محلے میں تجارتی سہولیاتاور رہائشی مقاصد کے لیے تیار کردہ ایک ٹین کے عارضی مکان کو مسمار کر دیا۔

وادی حلوہ انفارمیشنسینٹر نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض فوج کی گاڑیوں نے قدوم محلے کی گلیوں میں ایکاراضی کو گھیرے میں لے کر اس کو سیل کردیا۔ پھر اس پر دھاوا بول دیا اور بھاریمشینری کی مدد سے اسے مسمار کردیا گیا۔

اس کے علاوہ قابضفوج نے بدھ کو نابلس کے جنوب میں واقع قصبے عقربہ میں ایک گاڑی اور ساز و سامان قبضےمیں لے لیا۔

عقربہ کے میئر صلاحجابر نے بتایا کہ قابض فورسز نے قصبے کے مشرق میں محفوریہ کے علاقے پر دھاوا بول دیااور علاقے میں پانی کے چشمے کی بحالی اور صفائی کے لیے کام کرتے ہوئے ایک گاڑی، ایکالیکٹرک ٹرانسفارمر اور ایک کرین کو قبضے میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی