جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی جرائم کی مذمت کا خیر مقدم

اتوار 18-جون-2023

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ خارجہ امور باسم نعیم نے اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کا خیر مقدم کیا۔

اپنے ایک بیان میں باسم نعیم نے اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے اسرائیلی جرائم کے خلاف بیان جاری کرنے کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی نے یہ بیان مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے دورے کے بعد جاری کیا ہے۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا یہ عمل فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتا ہے۔

باسم نعیم نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت اپنی نسل پرست پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے قتل، ان کی اراضی پر قبضہ، گرفتاریاں اور یہودی بستیوں میں توسیع جیسے جرائم کی مرتکب ہے۔

مختصر لنک:

کاپی