جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت کا الخلیل میں پرائمری اسکول مسمار کرنے کا فیصلہ

پیر 19-جون-2023

کل اتوار کے روز اسرائیلیقابض عدالت نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں بادیہ یطا میں ام قصہ ایلیمنٹریاسکول کو منہدم کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

اسکول کے پرنسپل یوسفالبسایطہ نے کہا کہ قابض اسرائیل نے پچھلےسال اسکول کو مسمار کرنے کا نوٹس دیا تھا جس کے بعد علاقے میں والدین نے مزید بچوںکو اسکول داخل کرنے سے روک دیا تھا۔ اس اسکول میں 58بچے زیر تعلیم ہیں جب کہ اسکول کی چھت ٹینکی چادر ہے۔

البسایطہ نے وضاحتکی کہ قابض ریاست کی عدالت نے اسکول کے وکیل کو سات دن کے اندر اسکول کو منہدم کرنےکے فیصلے سے آگاہ کیا۔

اس تناظر میں اسرائیلیقابض فوج نے اتوار کو سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے قراوہ بنی حسان میں دو زرعی سڑکوںاور تین مکانات پر کام بند کرنے کا نوٹس جاری کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابققابض فوج نے قصبے پر دھاوا بول دیا اور قصبے کے مغرب میں واقع "العقدہ” کےعلاقے میں واقع دو زرعی سڑکوں پر کام معطل کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب اسرائیلیقابض فوج نےکل اتوار کو سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے دیراستیا میں ایک زرعی سڑک کوبند کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی