فلسطینی وزارت خارجہاور امور تارکین وطن نے پیر کی شام اعلان کیا ہے کہ یونان کے ساحل پر ایک کشتی ڈوبنےکے حادثے میں دو فلسطینی شہریوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
وزارت خارجہ امورکے سیاسی مشیر سفیر احمد الدیک نے کہا کہ یونان کے سمندر میں کشتی ڈوبنے کے حادثےمیں متعدد فلسطینی تارکین وطن جان سے گئے ہیں جب کہ بعض کے زندہ بچ جانے کی بھیاطلاعات ہیں۔
الدیک نے کہا کہ دونوںمتاثرین شام میں رہنے والے فلسطینی پناہ گزین تھے۔