جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں قرآن پاک اور مساجد کی بے حرمتی جرم ہے

اتوار 25-جون-2023

مصر کی سب سے بڑیدینی درس گاہ جامعہ الازہر الشریف نے فلسطین میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے نابلسکے جنوب میں واقع عوریف میں قرآن مجید کے نسخوں کو پھاڑنے اور جلانے اور مقبوضہ مغربیکنارے کے متعدد فلسطینی دیہاتوں میں فلسطینی شہریوں پر حملہ کرنے اور ان کی املاک چوریکرنے کی مذمت کی ہے۔

جامعہ الازہر نے ہفتےکو ایک پریس بیان میں زور دے کر کہا کہ اسرائیلی قابض ریاست اور اس کے جرائم کا تسلسل عالمی برادری کی آنکھوںاور کانوں کے سامنے جاری ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینیوں کا ناحق خون بہانےسے روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ عالمی برادری کی طرف سے غیر موثر اقدامات کیوجہ سے انتہا پسند یہودیوں کو مسلمانوں کی مساجد اور قرآن پاک پر دست درازی کاموقع دیا ہے۔

انہوں نے قرآن کےنسخوں کو چاق کرے کے مذموم اور اشتعال انگیز اقدام کو بھی انسانیت کے خلاف جرم قراردیا۔ جامعہ الازھر بے بین الاقوامی قانون اوران تمام اصولوں اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی پر اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔

جامعہ الازھر نے زوردے کر کہا کہ "اب وقت آگیا ہے کہ قابض ریاست کے حوالے سے ایک سنجیدہ اور متفقہعرب اور اسلامی موقف اختیار کیا جائے، جس نے فلسطینیوں کے خلاف انتہائی گھناؤنے جرائمکا ارتکاب کیا ہے اور اسے جاری رکھے ہوئے ہے۔”

مختصر لنک:

کاپی