جمعه 15/نوامبر/2024

حجاج کرام رات مزدلفہ میں رات گذار کر واپس منی میں رمی کے لیے روانہ

بدھ 28-جون-2023

سعودی عرب میں عازمینحج کے قافلے آج مزدلفہ سے واپس منیٰ کی جانب لوٹ رہے ہیں جہاں پہنچ کر وہ حج کا رکنرمی  ادا کریں گے۔ جمرات کے مقام پر رمی حجکے اہم مناسک میں سے ایک ہے۔ عازمین گذشتہ شام میدان عرفات سے مزدلفہ کی طرف روانہہوئے تھے۔

حجاج جمرات میں رمیکرنے کے بعد  قربانی کریں گے جس کے مکمل ہوجانےکے بعد حلق یا تقصیر (بال منڈوانے یا کٹوانے) کے بعد احرام کھول دیں گے۔

قبل ازیں رات کو انہوںنے خطبہ حج کے بعد شام کے وقت مزدلفہ کی طرف رخت سفر باندھا۔ رات مزدلفہ میں گذار نےکے بعد حاجی آج صبح جمرات کی طرف روانہ ہونے لگے ہیں۔

مزدلفہ، منیٰ اورعرفات کے درمیان واقع ہے۔ مشاعرمقدسہ میں اسے تیسرا مقدس مقام قرار دیا جاتا ہے۔ مزدلفہکے نام کے حوالے سے روایت ہے کہ اس کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ حجاج یہاں رات کی تاریکیمیں پہنچتے ہیں۔ اسی منابست سے اسے مزدلفہ یعنی (رات کی منزل) کہا جانے لگا۔

خیال رہے کہ اسسال کرونا کے تین سالہ وقفے کےبعد پہلی بار پوری گنجائش کے مطابق فریضہ حج ادا کیاجا رہا ہے۔ رواں سال تقریبا بیس لاکھ کے قریب مسلمان فریضہ حج ادا کررہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی