قابض اسرائیلی فوجنے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے فوجی آپریشن میں جنین شہر اور اس کے پناہگزین کیمپ پرزمینی اور فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہید اور زخمیہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحتنے تصدیق کی اور بتایا کہ جنین اور البرییہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور27 زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج نے اعلانکیا کہ اسپیشل فورسز نے کل شام شروع ہونے والے بڑے فوجی آپریشن کے بعد جنین میں بھیمتعدد گھروں پر چھاپے مارے اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابقجنین کے قریب المقیبلہ میں کئی ٹینک موجود ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تقریباً1000 اسرائیلی فوجی فوجی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کہ کہناہے کہ اس کی فوجیں جنین کیمپ پر قبضے کے لیے نہیں ، بلکہ ایک حفاظتی کارروائی کے لیےداخل ہوئیں، اور انھوں نے وہاں دھماکہ خیز مواد دریافت کیا ہے جو اسرائیلی افواج کونشانہ بنانے کے لیے جمع کیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنین میں آپریشن فلسطینیاتھارٹی کے خلاف نہیں تھا۔
دوسری طرففلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کی بربریت کا انتقام لینے کا اعلان کیاہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور دوسری فلسطینی جماعتوں نے قابض فوج کی جارحیتکو دشمن کی کھلی جارحیت قراردیا۔