اسرائیلی قابض فوجنےغرب اردن کے شمالی شہر جنین اور اس کے کیمپ پر اپنی مسلسل جارحیت کے دوران کیمپ میںبجلی اور پانی کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔
جنین کی میونسپلٹینے پیر کی شام ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج نے جان بوجھ کر کیمپ میں پانی اور بجلیکے نیٹ ورک کی مین لائنوں کو تباہ کیا اور اس کے عملے کو ان کی مرمت کا کام کرنے سےروکا۔