جمعه 15/نوامبر/2024

اتھارٹی کی جیلوں میں قید سیاسی رہ نماؤں کی رہائی کے لیے مظاہرہ

اتوار 16-جولائی-2023

 

ہفتے کی شام رام اللہکے وسط میں المنارہ اسکوائر پر سیکڑوں شہریوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہریننے مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کیرہائی کا مطالبہ کیا۔

 

احتاجی مظاہرےمیں شریک افراد نے صحافی عقیل عواودہ اور دیگر سیاسی نظر بندوں کی تصاویر اٹھا کر انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

 

فلسطینی رہ نما حسینابو کویک نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے  زوردیا کہ حریت پسندوں کا تعاقب کرنا اسرائیلی دشمن کی مدد کرنا ہے۔ آپ کو ان مجاہدینکے ہاتھ کو قبول کرنا چاہیے جنہوں نے ہماری عزت اور ہمارے بچوں کے مستقبل کا دفاع کیااور جنگ کی۔

 

انہوں نے فلسطینیاتھارٹی کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں اور انکے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی قید کاسلسلہ فوری طور پربند ہونا چاہیے۔

 

انہوں نے اتھارٹیاور فتح قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست ساتھ سکیورٹی کوآرڈینیشن بند کریں۔

 

مظاہرے سے خطابمیں فلسطینی نیشنل انیشیٹو موومنٹ کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ برغوثی نے سیاسی قیدی عبدالمجیدحسن (برزیت یونیورسٹی کے طالب علمن) کی سربراہی میں اتھارٹی کی جیلوں سے سیاسی قیدیوںکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ برزیتیونیورسٹی کے انتخابات میں ہر کوئی جمہوریت کا گانا گاتا ہے تو آزادی اظہار پر سیاسیگرفت کیوں ہے۔ آزادی کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کرنے والے فلسطینی صحافی عقیل عواودہکو کیوں گرفتار کیا گیا؟

 

انہوں نے مزید کہاکہ یہ دعویٰ کہ کوئی سیاسی گرفتاریاں نہیں ہیں بے جا اور ناقابل قبول ہے اور سیاسیگرفتاری کا ہر واقعہ فلسطینی عوام اور ان کے اتحاد کو کمزور کرتا ہے۔

 

انہوں نے زور دے کرکہا کہ قاہرہ میں فلسطینی قوتوں کی کامیابی سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی سے منسلک ہے۔

مختصر لنک:

کاپی