جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے کمر کس لیں: ہشام قاسم کا مطالبہ

منگل 25-جولائی-2023

اسلامی تحریک مزاحمت کے بیرون ملک سرکل کے رہنما ہشام قاسم نے "فلسطینی عوام میں سے جو مسجد اقصیٰ کا سفر کرنے کے قابل ہیں، کو متحرک کرنے اور اس میں زیادہ سے زیادہ قیام کرنے کے لیے زور دینے کا مطالبہ کیا۔”

انہوں نے آج منگل کو ایک پریس بیان میں "قابض حکام کی جانب سے 22 دنوں تک مسجد اقصیٰ میں تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کے بہانے پابندی کے اثرات” سے خبردار کیا۔

انہوں نے بیت المقدس کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں مسجد اقصی کی طرف سفر کریں، اس کے اسلامی تشخص کی تصدیق کریں، اور اسرائیل کی جانب سے اسے کنٹرول کرنے اور اسے تقسیم کرنے کے منصوبوں پر سنجیدگی پر توجہ دیں، جیسا کہ ہیبرون کی ابراہیمی مسجد میں ہوا تھا۔

 انہوں نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے قریب، مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں آباد کاروں کی بار بار ریلیوں اور مارچوں کی تنظیم اور فلسطینیوں پر قابض حکام کی پابندیوں کا حوالہ دیا۔ اور  صیہونی آبادکاروں کی حفاظت کے لیے فلسطینیوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور مسجد اقصیٰ سے درجنوں کو ملک بدر کرنے کے بدلے میں آباد کاروں کو روزانہ دیوار گریہ تک لے جانے کے لیے مفت بس پروگرام کا اعلان جیسے اقدامات کے ذریعے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت پر روشنی ڈالنے کی ضرورت کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو مزید جلاوطنی کے فیصلوں کا سامنا ہے، وہاں گھروں کو مسمار کرنا  اسے صہیونی منصوبے سے جوڑتا ہے جس کا مقصد امسجد اقصی کو تقسیم کرنا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر قابض حکام کے نسل پرستانہ دیوار کے اوپر ایک نئی آہنی دیوار لگانے کا حوالہ دیا  جو مقبوضہ بیت المقدس کو شہر کے دوسرے حصے  سے الگ کرتی  ہے۔

انہوں نے اندرون و بیرون ملک فلسطینی عوام اور عرب اور اسلامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بیت المقدس کی حمایت کریں، مسجد اقصیٰ کی حفاظت کریں اور غاصب حکام کو اس کے منصوبوں میں کامیاب ہونے سے روکیں۔

مختصر لنک:

کاپی