کل جمعے کی سہ پہرغرباردن کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں مشتعل فلسطینی نوجوانوں اور قابض اسرائیلیفوج کے درمیان آبادکاری مخالف سرگرمیوں کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں جبل صبیح اور قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفرقدوم قصبے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران متعدد نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ اورآنسوگیس کی شیلنگ سےزخمی ہوگئے۔
مزاحمتی نوجوانوںنے جبل صبیح کی چوٹی پر "اوتار” مزاحمتی چوکی کے قریب ربڑ کے ٹائروں کو آگلگا دی اور قابض فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔
نابلس کے مشرق میںبیت دجن میں کئی صحافی اور کارکنان بشمول رابطہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر نصر ابو جیش کویہودی بستیوں کے خلاف نکالے گئے ہفتہ وار جلوس کے دوران گولیاں مار کر زخمی کردیاگیا۔
قابض فورسز نے کئیسال قبل بیت دجان قصبے کے داخلی راستے کی بندش کو مسترد کرتے ہوئے اور گاؤں کی زمینوںپر آبادکاری کی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ کرنے والےجلوس کو کچل دیا گیا۔
کفر قدوم میں قابضفوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ربڑ کی گولیوں سے 4 شہری زخمی اور قابض فورسز کی جانبسے چلائے گئے آنسو گیس کے کنستروں سے دم گھٹنے سے درجنوں زخمی ہوگئے۔