جمعه 15/نوامبر/2024

قرآن کا عالمی دن، غزہ میں 1500 حفاظ کی ایک ہی نشست میں اجتماعی تلاوت

بدھ 16-اگست-2023

کل فجر کے وقت غزہکی پٹی میں 1471 حفاظ کرام نے  "صفوۃالحفاظ 2” پروجیکٹ کےایک حصے کے طور پر ایک ہی نشست میں  قرآن مجیدکی تلاوت شروع کی۔ اس پروگرام کا اہتمام دارالقرآن و سنت ایسوسی ایشن کی جانب سےکیا گیا تھا۔

غزہ میں سوسائٹی کےجنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر بلال عماد "صفوۃ الحافظ 2” پروجیکٹ کی ضروری تیاریوںکی تکمیل پربتایا کہ اجتماعی تلاوت فجر کے وقت شروع ہوئی جو نماز مغرب تک جاری رہی۔یہ اجتماعی کیونکہ یہ عالمی یوم القرآن ہوگا۔

ڈاکٹرعماد نے”فلسطین” اخبار کو بتایا کہ قرآن کریم کی تلاوت کی جگہ حفظ کرنے والوں کےزمرے کے لیے امام الشافعی مسجد مختص کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ غزہ شہر کی التقویٰ اورفلسطین کی مساجد میں حفظ کرنے والے طلبا اور طالبات نے بھی تلاو میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایاکہ فلسطینی معاشرے کے بہت سے گروہ اس منصوبے میں حصہ لیا۔ سب سے کم عمر حافظ کی عمرآٹھ اور سب سے بڑی عمر کے حافظ کی عمر 72 سال تھی۔ اس کے علاوہ 26 افراد اپنی مرضیکے ساتھ، 163 مرد و خواتین اساتذہ، 34 سکیورٹی اہلکار اور 90 ڈاکٹرز، حکیموں اور فارماسسٹ نے شرکت کی۔

مختصر لنک:

کاپی