فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ روز ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجےمیں کم سے کم چار فلسطینی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
فلسطینی پولیس کےترجمان کرنل لوئی ارزیقات نے اتوار کے روزمقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل گورنری کے شمال میں بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثے کےنتیجے میں چار شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ارزیقات نے ایک پریسبیان میں کہا ہے کہ یہ حادثہ الخلیل کے شمال میں بڑی سڑک پر مخالف سمت میں ٹرک سے ٹکرانےکی وجہ سے ہوا تھا۔ اس کی وجہ سے 4 شہریوں کی موت ہوگئی اور 3 دیگر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ واقعےکی وجوہات کا تعین کرنے اور اس کی تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔