جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت رام اللہ میں فلسطینی اسکول مسمار کرنے کا حکم

جمعرات 11-اگست-2022

بدھ کو اسرائیلی مرکزی عدالت نے وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ کے مشرقمیں واقع "عین سامیہ” اسکول کو فوری طور پر منہدم کرنے کا فیصلہ جاری کیاہے۔مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ "اسکول کا افتتاح جنوری کے وسط میںوزارت تعلیم اور دیوار اور آباد کاری کے خلاف مزاحمت کرنے والی کمیٹی کے تعاون سے اورفلسطین میں کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں میں سے ایک کے ذریعے یورپی فنڈنگ کےساتھ کیا گیا تھا۔

القدس سینٹر فار لیگل ایڈ اینڈ ہیومن رائٹس نے اشارہ کیا کہ ان کے وکلاءکے ایک گروپ نے 28 اپریل کو جاری کیے گئے اسکول کو منہدم کرنے کے فیصلے کے خلاف اراضیکے عطیہ دہندگان کی جانب سے ایک درخواست دائر کی ہے۔اپنے فیصلے کی دلیل میں عدالت نے انہدام کے خلاف درخواست گزاروں کو دوآپشنز دیئے۔ یا تو وہ خود مقررہ تاریخ تک اسکول مسمار کردیں۔ یا قابض ریاست کے بلڈوزراسے منہدم کردیں گے۔

اس صورت میں درخواست گذار عدالتی اخراجات کے علاوہ مسماری کے اخراجاتادا کریں گےتاہم جرمانہ کی وضاحت نہیں کی گئی ہے،البتہ یہ دھمکی دی گئی ہے کہ یہ انکی توقع سے کہیں زیادہ ہوگا۔"عینسامیہ” کے بدوؤں نے تمام مقامی اور بین الاقوامی اداروں، خاص طور پر سفارتی مشنوںسے اپیل کی نے 16 فروری کو مقامی سوسائٹیکے اسکول کا یکجہتی کا دورہ کیا۔

انہوں نے اسکول کو مسمار کرنے سے روکنے کے لیے قابضحکام کے ساتھ فوری رابطہ کیا مگر اس کے باوجود قابض حکام نے اسکول کو مسمار کرنےکا حکم دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی