قابض اسرائیلیفوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر دھاوے اور فوجی مہم جوئی جاریرکھی ہوئی ہے۔
کل منگل کو ایکفلسطینی مزاحمت کار کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے بعد اس کی گرفتاری کے لیےاسرائیلی فوج نے الشیخ جراح کا محاصرہ کرلیا اور مزید فوج بھی طلب کی گئی ہے۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی فوج نے الشیخ جراح میں یہودی آباد کاروں کو فول پروف سکیورٹیفراہم کرنے کے لیے فوج کی اضافی نفری تعینات کی ہے۔
کل منگل کو اسرائیلیقابض فوج نے الشیخ جراح میں مقامی شہریوں پر تشدد کیا اور یہودی آباد کاروں کےحملوں سے بچتے ہوئے اپنا دفاع کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
بعد ازاں الشیخجراح کے نوجوان ادھم السلائمہ کو ایک ہفتے کے لیے گھر پرنظربند کرنے کی شرط پر رہاکیا گیا۔ کل منگل ہی کو اسرائیلی فوج نے الشیخ جراح میں ایک اور فلسطینی نوجوان کوتشدد کا بنایا۔