جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پردھاوا،غرب اردن سے 7 فلسطینی گرفتار

بدھ 20-ستمبر-2023

منگل کی صبح اسرائیلیقابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران سات فلسطینی شہریوں کو گرفتارکر لیا جب کہ درجنوں انتہا پسند آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے نوجوان مہند اسامہ حازم دویکات کو نابلس کے جنوب میں حوارہچوکی سے گرفتار کیا۔ اس کے چند گھنٹے بعد اس کے بھائی ایہاب کو قریبی عمارت سےحراست میں لیا۔

نابلس پر حملے کےدوران قابض افواج کو فلسطینیوں کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا اور دیسی ساختہ بموںسے دھماکہ کیا گیا۔

فلسطین انفارمیشن آفس نے تصدیق کیکہ قابض فوج نے دو نوجوانوں عزالدین بری اور حمام صوان کو شمالی مغربی کنارے میںقلقیلا کے قریب اماتین قصبے سے گرفتار کیا۔

قابض فوج نے محمدعماد شبیطہ کو قلقیلیہ کے مشرق میں عزون سے گرفتار کیا۔

دوسری جانب آجصبح درجنوں انتہا پسند آباد کاروں نے اسرائیلی قابض پولیس کے سخت پہرے میں مغربی گیٹکی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

قابض پولیس نےفلسطینیوں کے مسجد میں داخلے پر سخت پابندیوں کے درمیان مسجد اقصیٰ کے قرب و جوارمیں نفری بڑھا دی ہے۔

مقبوضہ بیتالمقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمہ نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے مسجداقصیٰ پر دھاوا بولا۔ اس کے صحنوں کے اشتعال انگیز دورے کیے اور مسجد کے صحنوں میںتلمودی رسومات ادا کیں۔

انہوں نے وضاحت کیکہ قابض پولیس نے القدس اور مقبوضہ فلسطینکے اندرونی علاقوں سے مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھیہے، ان کی شناخت کی جانچ پڑتال کی اور ان میں سے بعض کو اس کے بیرونی دروازوں سےحراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی