جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن:اسرائیلی فوج نے سوسیا میں پانی کا مرکزی نیٹ ورک تباہ کردیا

جمعہ 29-ستمبر-2023

 

کل جمعرات کوقابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے جنوب میں واقعگاؤں سوسیا میں پانی کے مرکزی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں علاقے میںفلسطینی آبادی پانی سے محروم ہوگیا۔

 

مسافر یطا میںتحفظ اور لچک کمیٹی کے کوآرڈینیٹر فواد العمور نے اطلاع دی کہ قابض افواج نے مصافریطا کے گاؤں سوسیا میں پانی کی لائن قانونی ہونے کے باوجود بغیر کسی جواز کے پانیکے نیٹ ورک کی اہم لائنوں کو تباہ کر دیا۔

 

انہوں نے وضاحت کیکہ قابض افواج اور آباد کار المسافر یطا کے خاندان اور ان کی املاک کے خلاف اپنیخلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کا مقصد انہیں آبادکاری کے حق میں دستبر دارہونے پر مجبور کرنا ہے۔

 

اس تناظر میں آبادکاروں نے مسافر یطا کی متعدد کمیونٹیز میں آباد کاری کے منصوبے تقسیم کیے، جس کامقصد علاقے کی تقریباً 400 دونم زمینوں پرقبضہ کرنا تھا۔

 

دوسری جانبجمعرات کے روز اسرائیلی قابض بلڈوزروں نے مقبوضہ فلسطینی علاقے الطیرہ شہر میں ایکمکان کو مسمار کردیا۔

 

املاک مسمار کرنےوالی گاڑیوں نےجنہیں قابض پولیس کی بھاری نفری نے تحفظ فراہم کیا نے 24نمبر اسٹریٹکے شمالی محلے پر دھاوا بول دیا اور نشانہ بنائے گئے مکان کو گھیرے میں لے لیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی