فلسطین میں اسلامیجہاد موومنٹ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دو روز قبل میلادالنبی ﷺ کے جلوس پرہونےوالے تباہ کن دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسلامی جہاد کیطرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبوں بلوچستاناور خیبر پختون خواہ میں پیش آنے والے حملے گھناؤنے جرم ہیں۔ ان حملوں میں یوم میلاد النبی کے جلوسوں کو نشانہ بنایا گیا اوردسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اسلامی جہاد نے ایکبیان میں کہا ہے کہ وہ شیطانی قوتیں جو فساد کو ہوا دینے، جنونیت اور انتشار پھیلانے،ناانصافی کو بڑھانے، لوگوں کا خون بہانے اور نظریات کو مسخ کرنے کے لیے کام کرتی ہیں،ان کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو روزانہ کی بنیاد پر صیہونی قابض ریاست کی دہشت گردیکا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ غاصب دنیا کے سامنے بغیرکسی جوابدہی اور نگرانی کے قتل عام کے بعد قتل عام کا ارتکاب کرتا ہے۔
جمعہ کو پاکستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخواصوبوں میں مذہبی جلوس اور ایک مسجد پر کئے گئے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اورزخمی ہوئے۔
پہلے بم دھماکے میںصوبہ بلوچستان (جنوب مغرب) کے مستونگ میں ایک مسجد کےمیلاد النبی جلوس کو نشانہ بنایاگیا۔ پاکستانی حکام کے مطابق اس حملے میں کماز کم 57 افراد ہلاک ہوئے۔
دوسرا بم دھماکہخیبر ریجن (شمال مغرب) میں پشاور شہر کے جنوب میں ہنگو کے علاقے میں ایک مسجد کےاندر نماز جمعہ کے دوران ہوا، جس میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔