جمعه 15/نوامبر/2024

’معرکہ طوفان اقصی‘اسرائیلی جرائم کا جواب ہے: العاروری

ہفتہ 7-اکتوبر-2023

 

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروی نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ آپریشن "الاقصیٰ فلڈ” اسرائیلیقابض ریاست کے جرائم کے خلاف فلسطینی قوم کا جواب ہے۔

 

العاروری نےالاقصیٰ ٹی وی پر اپنی تقریر میں زور دیا کہ مغربی کنارہ اس جنگ میں آخری لفظ ہے۔  یہ مغربی کنارے کی تمام یہودی بستیوں کے ساتھتصادم کا آغاز کر سکتا ہے ہم اپنے عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جنگ میں حصہ لےاور دشمن کو زخم چاٹنے پرمجبور کرے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ”ہم سب کو یہ جنگ لڑنی چاہیے خاص طور پر مغربی کنارے کے مزاحمت کاروںکو بھی اس جنگ میں حصہ لینا چاہیے”۔

 

العاروری نے مزیدکہا کہ "غزہ کی پٹی کے مجاہدین نے مسجد اقصیٰ کے دفاع اور قیدیوں کو آزادکرانے کے مقصد سے وسیع آپریشن شروع کیا۔”

 

انہوں نے ہماریعرب اور اسلامی قوم سے "الاقصیٰ سیلاب” کی جنگ میں شرکت کی اپیل کی اورکہا کہ یہ جنگ پوری قوم کی جنگ ہے اور سب کو اس میں حصہ لینا چاہیے۔

 

مختصر لنک:

کاپی