جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی غارت گری جاری۔غزہ میں 78 بچوں اور 41 خواتین سمیت 413 شہید

پیر 9-اکتوبر-2023

 

فلسطینی وزارتصحت نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں ابتک 413 شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں میں 78 بچے اور 41 خواتینشامل ہیں۔

 

وزارت صحت نے ایکبیان میں کہا کہ زخمیوں کی تعداد کی تعداد 2300 تک پہنچ گئی۔ زخمیوں میں 213 بچےاور 140 خواتین شامل ہیں۔

 

بیان میں بتایا گیاکہ خاندانوں کے خلاف اب تک کم از کم 8 اجتماعی قتل عام ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس میںتقریباً 54 شہریوں کی جانیں گئیں۔

 

انہوں نے خبردارکیا کہ اسرائیلی جارحیت کی شدت سے ہسپتالوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ ہسپتالاسرائیلی محاصرے کے نتیجے میں ہم ادویات، طبی استعمال کی اشیاء اور ایندھن کی بڑیکمی کا شکار ہیں۔

 

وزارت صحت نے بتایاکہ بجلی کا مسلسل بحران صحت کے نظام کے لیے ایک چیلنج اور شدید زخمی سینکڑوںشہریوں اور بیماروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

 

تکنیکی اور انجینیرنگعملہ چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے تاکہ بجلی کے جنریٹرز کے آپریشن کو یقینی بنایا جاسکے جنہیں 12 گھنٹے بجلی کی بندش کی صورت میں روزانہ 40000 لیٹر ڈیزل کی ضرورتہوتی ہے۔

 

خیال رہے کہاسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اس وقت غزہ کی پٹی پر چڑھائی کردی تھی جب فلسطینیمزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے اطراف میں یہودی کالونیوں پر حملہ کردیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی