جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے اور القدس میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 شہید

پیر 9-اکتوبر-2023

 

مقبوضہ مغربیکنارے اور یروشلم کے مختلف علاقوں میں صیہونی قابض افواج کی فائرنگ سے اتوار کیشام چھ نوجوان شہید ہوگئے۔

 

فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ قابض فوج کی گولی لگنے سے ایک شہید بیتہ قصبے سے رفییہ سرکاریاسپتال پہنچایا گیا۔

 

ہمارے نامہ نگار نےاطلاع دی ہے کہ شہید ہونے والا نوجوان عماد جراح یاسین عدیلی تھا جس کی عمر 19 سال تھی۔ اس کی گردن پر نشانہبنا کر گولی ماری گئی تھی۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ عدیلی بیتا کے داخلی دروازے کے قریب قابض فوج کے ساتھ تصادم کے دوران زخمیہوا۔ بہت زیادہ خون بہہ جانے کے بعد اسے رفیدیا ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

 

وزارت صحت نے ایکسابقہ مختصر بیان میں اطلاع دی تھی کہ قلندیہ چوکی کے قریب قابض فوج کی گولیوںکا نشانہ بننے کے بعد رام اللہ کے فلسطین میڈیکل کمپلیکس میں تین شہیدوں کےجسدخاکی اور آٹھ زخمی لاگئے۔

 

وزارت صحت نے بتایاکہ شہید ہونے والوں میں یروشلم کے شمال مغرب میں بیت عنان سے تعلق رکھنے والے محمدزیاد عبدالجلیل حامد کا تعلق بیتونیہ قصبےسے تھا۔ 36 سالہ امجد مہر علیان خضیر اور 17 سالہ طائر سمیع علی کسبہ شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی