جمعه 15/نوامبر/2024

شہید فلسطینی کا مکان گرانے کے خلاف احتجاج، دو اسرائیلی زخمی

جمعرات 21-اپریل-2016

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے میں واقع ’’قلندیا‘‘ پناہ گزین کیمپ میں صہیونی فوج کی جانب سے شہید فلسطینی حسین ابو غوش کا مکان مسمار کیے جانے کے خلاف مقامی شہریوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ فوج نےکریک ڈاؤن میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسیطن کےمطابق قلندیا پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کے پرتشدد مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب اسرائیلی فوجیوں نے بلڈوزر کی مدد سے شہید حسین ابو غوش کا مکان مسمار کردیا۔ اس پر فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوجیوں پرسنگ باری کی جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔ زخمی فوجیوں کو بیت المقدس کےسرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ لاٹھی چارج کیا اور ان  پرصوتی بم برسائے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنےوالے کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ 17 سالہ فلسطینی حسین ابو غوش کو اسرائیلی فوجیوں نے 22 سالہ ابراہیم علان نامی شہری کے ساتھ 25 جنوری 2016ء کو مغٖربی رام اللہ میں ’’بیت حورون‘‘ یہودی کالونی میں ایک فدائی حملہ کرکے ایک یہودی خاتون فوجی اہلکار کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیاتھا۔

اسرائیلی فوج نے دونوں شہید فلسطینیوں کےمکانات مسمار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر گذشتہ روز عمل درامد کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی