جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی بچے کا قاتل اسرائیلی فوجی عید کی چھٹیوں پر رہا

جمعہ 22-اپریل-2016

فلسطینی بچے کو بے گناہ گولیاں مار کر شہید کرنے میں ملوث دہشت گرد اسرائیلی فوجی کو یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید الفصح‘ کے لیے جیل سے رہا کردیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی بچےعبدالفتاح الشریف کے قاتل کی رہائی اسے فرد جرم سنائے جانے کے چار روز بعد دی گئی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی بچے کے قاتل اسرائیلی فوجی کو تل ابیب کے قریب راس العین نامی ایک فوجی کیمپ میں رکھا گیا تھا جہاں سے اسے الرملہ شہر میں موجود اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کے ایام گذارنے کے لیے رہا کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے ماہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ عبدالفتاح الشریف دیر تک سڑک پرپڑا رہا۔ اس نے زخمی حالت میں اٹھنے کی کوشش کی مگر قریب ہی کھڑے ایک دوسرے فوجی نے اس کے سرمیں اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگیا تھا۔

بچے کے وحشیانہ قتل کی ایک فوٹیج اسرائیل میں سرگرم انسانی حقوق کے ایک گروپ’’بتسلیم‘‘ کے ہاتھ لگی جس نے میڈیا میں نشر کردی۔ اس پر دنیا بھرمیں شدید رد عمل سامنے آیا تو صہیونی فوج نے سبکی سے بچنے کے لیے الشریف کے قاتل کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا تھا۔ حال ہی میں اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اس پر فرد جرم عاید کی ہے جس میں کہا گیا ہے فوجی اہلکار نے غیر ارادی طورپر الشریف کو گولیاں مارکر قتل کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی