چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی ناکہ بندی میں مزید سختی کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے:حماس

اتوار 24-اپریل-2016

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کی پٹی پر عاید معاشی پابندیوں میں مزید سختی اور شدت کے نتیجے میں علاقے میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے اور اس کے سنگین نتائج کی تمام ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی میں تعمیراتی کام روکنے کے لیے سیمٹ، لوہا اور دیگر تعمیراتی سامان کی ترسیل روک دیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی میں مزید شدت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے جس کی تمام ترذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

حماس نے عالمی برادری اور پڑوسی عرب ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے عوام پرعاید پابندیوں کے خاتمے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے تین اپریل کو غزہ کی پٹی کے لیے سیمنٹ اور سریا سمیت دیگر تعمیراتی سامان کی سپلائی روک دی تھی۔

اسرائیلی فوج نے جولائی سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں 12 مکانات مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ 1 لاکھ 60 ہزار مکانات مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے تھے۔ ان میں 6600 مکانات کو ناکارہ قرار دیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی