شہد جیسی صحت افراء اشیاء دنیا بھرمیں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں مگر ترکی میں شہد کی قیمت شاید پوری دنیا میں حیران کن حد تک زیادہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ترکی میں ترکی میں فی کلو گرام شہد 3900 ڈالر میں دستیاب ہے۔ پاکستانی کرنسی میں یہ قیمت تین لاکھ 90 ہزار روپے سے زیادہ ہے۔
مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کے جنوبی علاقے ارضنہ میں ایک کلو گرام شہد 11 ہزار تک لیرہ میں فروخت کیا جاتا ہے۔
ارضنہ کے شہد کے ایک مقامی تاجر نے بتایا کہ حال ہی میں مقامی سطح پر حاصل کردہ شہد کا میلہ منعقد کیا گیا جس میں شہد کی مختلف اقسام کی بڑی مقدار پیش کی گئی تھی۔ جنوبی ارضنہ میں شوکورفا شہر میں منعقدہ اس شہد میلے میں فی کلو 11 ہزار لیرہ میں شہد فروخت ہوتا رہا۔
شہد کے حصول کے لیے سرگرم ایک مقامی تنظیم کے چیئرمین عمر صالجان نے کہا کہ شہد میلے کے انعقاد کا مقصد لوگوں میں گھروں میں شہد کی تیاری کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلوں میں قدرتی طور پر تیار کردہ شہد سب سے مہنگا بکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہد کی تیاری کے لیے بنائے گئے فارم ہاؤسز میں تین سے پانچ ماہ میں شہد تیار کرلیا جاتا ہے۔ ترکی میں جنگل میں قدرتی ماحول میں تیار کردہ شہد کو مہنگا ہونے کے باوجود زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ لوگ منہ مانگی قیمت دے کر قدرتی شہد کی خریداری کو ترجیح دیتے ہیں۔