فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے "عید الفصح” کی تقریبات اور مذہبی رسومات کی ادائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز 300 یہودی آباد کار ایک ریلی کی شکل میں مغرب کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کےمقام پر پہنچے اور وہاں پر مذہبی رسومات ادا کیں۔
مقامی سماجی کارکن محمد عیاض عوض نے بتایا کہ یہودی آباد کار ایک ریلی کی شکل میں بیت امرمیں داخل ہوئے۔ بیشتر یہودی قریب ہی واقع ’غوش عتصیون‘ یہودی کالونی سے آئے تھے۔ انہوں نے بیت امرمیں داخل ہوکرتلمودی اور توراتی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی جانب سے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔