شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی حکومت کا مصر سے رفح گذرگاہ فوری کھلونے کا مطالبہ

اتوار 1-مئی-2016

فلسطینی حکومت نے ایک بار پھر مصرسے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقومی گذرگاہ رفح کو دوطرفہ آمد و رفت کے لیے کھول دے تاکہ غزہ میں بیرون ملک علاج کے منتظر ہزاروں مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اس وقت بھی ہزاروں کی تعداد میں مریض بیرون ملک علاج کے لیے سفری اجازت کے حصول کے منتظر ہیں مگر مصری حکومت کی طرف سے رفح گذرگاہ کھولنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ مسلسل 74 دن سے بند ہے اور غزہ کے شہری بیرون ملک سفری سہولت نہ ملنے کے باعث سنگین نوعیت کی مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے زخمیوں اور مختلف امراض کے شکار ہزاروں افراد نے بیرون ملک علاج کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے مگر مصری حکومت کی طرف سے غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ کو کھولنے کے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں فلسطینی حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں 30 ہزار شہری بیرون ملک سفرکے ضرورت مند ہیں جن میں 4 ہزار مریض بھی شامل ہیں۔ یہ تمام شہری مصری حکومت کی طرف سے سرحد کھولے جانے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی