جمعه 15/نوامبر/2024

ملائیشیا نے اسرائیلی حمایت یافتہ کتاب میلے کا بائیکاٹ کردیا

منگل 17-اکتوبر-2023

 

ملائیشیا کیوزارت تعلیم (KPM) نے فرینکفرٹبک فیئر 2023 (Frankfurter Buchmesse) کابائیکاٹ کردیا ہے۔ یہ کتاب میلہ اس ہفتے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہوگا۔

 

ملائیشیا کی وزیرتعلیم فضلینا صدیق نے پیر کو ایک پریس بیان میں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ نمائش کےاسرائیل نواز موقف کے ساتھ ساتھ نمائش کے منتظم کی طرف سے اسرائیل کو فراہم کردہاعلانیہ حمایت کی بنیاد پر کیا ہے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "ملائیشیا کی وزارت تعلیم کبھی بھی فلسطین میں اسرائیل کے تشدد سےاتفاق نہیں کرے گی کیونکہ یہ واضح طور پر بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کیخلاف ورزی ہے۔”

 

بیان میں اس باتپر زور دیا گیا کہ ملائیشیا کی وزارت تعلیم کا فیصلہ ملائیشیا کی حکومت کے فلسطینیکاز کے ساتھ اس کی مستقل حمایت اور مکمل یکجہتی کے موقف سے مطابقت رکھتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی