جمعه 15/نوامبر/2024

اسیر سامی جنارزہ نے بھوک ہڑتال ملتوی کردی

جمعرات 12-مئی-2016

فلسطینی اسیر سامی الجنارزہ نے تفتیش کے آغاز کے بعد اپنی بھوک ہڑتال کو سات دنوں کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ اسرائیلی عدالت نے ان کے کیس میں نئی پیش رفت کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے نئی تحقیقات جاری ہیں۔

فلسطینی اسیران سوسائٹی کے مطابق اس اقدام سے اسرائیلی پراسیکیوٹر کا یہ بیان غلط ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیلی حکام کے پاس جنارزہ کے خلاف الزامات پر مبنی ایک خفیہ فائل موجود ہے۔

43 سالہ فلسطینی اسیر سامی جنارزہ نے 70 روز سے بھوک ہڑتال جاری کررکھی ہے۔ انہیں 15 نومبر 2015ء میں حراست میں لیا گیا اور اس کے بعد سے اب تک دو بار انتظامی حراست کے قانون کے تحت ان کی سزا میں توسیع کیا جا چکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی