غزہ کی پٹی میںحکومت کے سینیر عہدیدار اور غزہ کراسنگاینڈ بارڈرز اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل فواد علی ابو بطیحان اسرائیلی بمباریمیں شہید ہوگئے۔ ان کی شہادت اس وقت ہوئی جب قابض فوج نے ان کے گھر پر شدید بمباریکی۔
گورنمنٹ ورک فالواپ نے کہا کہ ہم ایک ایسے حکومتی رہ نما سے محروم ہوگئے ہیں جنہوں نے حکومت میںکئی شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور خلوص کے ساتھ کام کرنے اور ہمارےلوگوں کی خدمت کرنے کی ایک مثال تھے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ فواد علی ابو بطیحان دیگر حکومتی عہدیداروں کی طرح اسرائیلی بمباری کےدورانبھی اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز شہید میجرجنرل ابو بطیحان کی رہائش گاہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کی جس میں وہاپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت جام شہادت نوش کرگئے۔