جمعه 15/نوامبر/2024

عالم اسلام اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے عملی اقدامات کرے:حماس

جمعرات 19-اکتوبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت (حماس) نے اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے جاریاعلامیے کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کہاو آئی سی کے وزراء خارجہ اجلاس میں قابل تحسین باتیں کی گئیں مگر اسرائیلیجارحیت رکوانےکے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

 

خیال رہے کہ کلبدھ کو سعودی عرب کی دعوت پر بلائے گئے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاسکے موقعے پر جاری کئےگئے اعلامیے میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے قتل عام کیشدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

ایک بیان میںحماس نے اسلامی دنیا کے وزرائے خارجہ کی طرف سے اس اجلاس کے دوران جاری کردہ تمامالفاظ اور موقف کا خیرمقدم کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ جدہ میں او آئی سی کے اجلاسہمارے معزز مسلمان اور عرب رہ نماؤں نے فلسطینیوں پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیتکے خلاف جو کہا بہت قابل تحسین ہے۔ مگر اس وقت غزہ کے محصور اور مظلوم عوام کےزخموں پر مرہم رکھنے کے ساتھ ساتھ قابض دشمن کی ننگی جارحیت رکوانے کے لیے عملیاقدامات کی ضرورت ہے۔

 

حماس نے امید ظاہر کی کہ جدہ میں منعقدہ او آئیاجلاس غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت روکنے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس اجلاسمیں جو اعلانات کیے گئےہیں ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

 

حماس نے عالماسلام پر زور دیا کہ وہ قابض دشمن کے خلاف فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی مسلح مددکریں۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی قوم مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجداقصیٰ کے دفاع کے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔

 

فلسطینی قوم کوپوری مسلم امہ اور عرب دنیا کی طرف سے مدد کی ضرورت ہے۔

 

خیال رہے کہ جدہمیں اسلامی تعاون تنظیم [اوآئی سی] کے وزراء خارجہ سطح کے اجلاس میں غزہ پراسرائیلی جارحیت فوری بند کرنے اور اسرائیلی جنگی جرائم کا کڑا احتساب کرنے کامطالبہ کیا گیا۔

 

اجلاس میں غزہ کےمحصورین کی فوری مدد کرنے اور امدادی کارکنوں اور امداد قافلوں کو غزہ میں داخلہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کامطالبہ کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی