شنبه 16/نوامبر/2024

سرطان کے مریض بھوک ہڑتالی فلسطینی نے دوا لینی بھی چھوڑ دی

ہفتہ 28-مئی-2016

اسرائیل کی جیل میں قید کینسر کے مرض میں مبتلا  بھوک ہڑتال فلسطینی اسیر نے گذشتہ 8 دن سے دوا لینا بھی چھوڑ دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر بسام السائح کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ  ان کے شوہر کو ان دنوں الرملہ جیل سے "ایچل” نامی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اسیر کی اہلیہ منا ابو بکر جو خود بھی سابق سیرہ ہیں نے بتایا کہ اس کے شوہر نے چند روز قبل اسرائیلی جیل عملے کے ظالمانہ رویے کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اب انہوں نے کینسر کی دوائی لینا بھی چھوڑ دی ہے جس کے باعث ان کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی ہے۔

منا ابو بکر نے بتایا کہ بسام السائح نے گذشتہ جمعرات کو اسرائیلی تفتیش کاروں کے ظالمانہ رویے کے خلاف  دوائی لینے کی ہڑتال شروع کردی تھی۔ خیال رہے کہ بسام السائح کئی سال سے اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی