اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ صیہونیقابض دشمن کو سکیورٹی نہیں ملے گی۔جب تک ہمارے لوگ اور بچے ہماری بابرکت سرزمین پر سلامتی،آزادی اور خودمختاری سے لطف اندوز ہو سکیں۔
ہنیہ نے منگل کیصبح ایک پریس بیان میں کہاکہ یہ مجرم کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے، وہ بچوں،عورتوں اور بوڑھوں کو قتل کرتے ہیں اور غزہ کی پٹی میں سب سے ہولناک قتل عام کررہےہیں۔ ایسا کرتے ہوئے وہ تاریخ میں خود کو پرلے درجے کے بےشرم اور خون خوار ہونے کاثبوت پیش کررہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ مزاحمت کے ٹائٹنز اور ظلم کے شیر ان کا تعاقب کریں گے اور ان کے مضبوط قلعےتباہ کر دیے جائیں گے اور جب تک ہمارے لوگوں اور بچوں کو ہماری مبارک سرزمین پرسلامتی، آزادی اور خودمختاری حاصل نہ ہو اس وقت تک وہ سلامتی سے لطف اندوز نہیںہوں گے۔ .
انہوں نے عرب اورمسلمان ممالک کے لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا: تمہیں کتنے خون اور قتل عام کیضرورت ہے۔ تم غزہ میں اور کتنے بچوں کاقتل عام چاہتے ہو۔
انہوںے غزہ کیپٹی پر جاری اسرائیلی بربریت پر عرب اور عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمتکی اور مسلمانان عالم کی عوام کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت پرانہیں سراہا۔
انہوں نے مغربیممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی منافقت سب پرعیاں ہے۔ وہ ایک طرف انسانیحقوق کا دعویٰ کرتے ہیں اور دوسری طرف غزہ میں نسل کشی میں سفاک صہیونی فوج کی مدد کررہے ہیں۔