جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی تمام دفاعی ضروریات پوری کریں گے: امریکی وزیر دفاع

بدھ 22-جون-2016

امریکی وزیردفاع آشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی تمام دفاعی ضروریات پوری کرنے میں صہیونی ریاست کے ساتھ تعاون کا پابند ہے۔ اس لیے امریکا اسرائیل کی تمام دفاعی ضروریات پوری کرے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی وزیردفاع نے ان خیالات کا اظہار اپنے اسرائیلی ہم منصب اور متنازع سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین کے ساتھ پینٹاگون میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزراء دفاع نے ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیردفاع نے اپنے صہیونی ہم منصب کو یقین دلایا کہ امریکا اسرائیل کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں صہیونی ریاست کی مدد جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین 30 مئی کو وزارت دفاع کا قلم دان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر گذشتہ ہفتے کے روز امریکا پہنچے تھے جہاں انہوں نے امریکی حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ہے۔

لائبرمین آج بدھ کوریاست ٹینسی میں منعقدہ ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں امریکی ساختہ F-35 بمبار طیاروں کی اسرائیل حوالگی کا فیصلہ کیا جائے گا، تاہم یہ طیارے رواں سال دسمبر تک صہیونی ریاست کو فراہم کئے جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی