جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کے اسیران پر پابندیوں میں اضافے کی منظوری

جمعہ 1-جولائی-2016

اسرائیلی کابینہ نے جیلوں میں ڈالے گئے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے تمام کارکنوں اور رہ نماؤں پر سختیاں بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے حماس کے اسیران پر پابندیاں بڑھانے کی منظوری اس لیے دی ہے تاکہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں کی بازیابی کے لیے جاری تحریک پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد صہیونی حکومت کو غزہ میں قید فوجیوں کے اہل خانہ اور دیگر شہریوں کی جانب سے حکومت پر سخت دباؤ ہے کہ وہ یرغمالی فوجیوں کی بازیابی کو ترکی کے ساتھ معاہدے میں شامل کرے۔ حکومت ترکی کے ساتھ معاہدے میں یرغمالیوں کی رہائی کا معامل نہیں کرسکی، تاہم اس نے احتجاجیوں کو مطمئن کرنے کے لیے حماس کے اسیران پر سختیاں بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی