چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آبادکاروں کا بیت لحم میں زرعی زمین پر دھاوا، فلسطینی باغ برباد

بدھ 6-جولائی-2016

یہودی آبادکاروں نے بیت لحم کے قصبے الخضر کے قریب واقع زرعی زمین پر دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود انگور کے باغ کی تمام بیلیں اکھاڑ پھینکیں۔

الخضر ٹائون میں عوامی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر احمد صلاح نے خبررساں ایجنسی قدس پریس کو بتایا ہے کہ آبادکاروں نے باغ کے گرد لگی ہوئی حفاظتی باڑ کو کاٹ دیا اور فارم کا مرکزی دروازہ بھی توڑ ڈالا۔

صلاح کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جارح کارروائیوں میں حالیہ دنوں کے دوران اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی