فلسطینی تنظیم عوامی فرنٹ برائے آزادی فلسطین سے تعلق رکھنے والے اسیران نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھوک ہڑتالی اسیر بلال الکاید سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی سلسلہ شروع کررہے ہیں۔
عوامی فرنٹ سے تعلق رکھنے والے اسیران کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے بلال الکاید کی انتظامی حراست میں توسیع کا حکم جاری کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔
عوامی فرنٹ نے اس سزا کو ایک جرم قرار دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ الکاید کی رہائی تک ان کے لئے آواز اٹھائی جائے۔ بیان میں قابض اسرائیل کو الکاید کی صحت کا ذمہ دار قرار دیا۔
عوامی فرنٹ کے اسیران بلال الکاید سے اظہار یکجہتی کے لئے بھوک ہڑتال اور کھانا کھانے سے انکار کریں گے۔