جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا حماس پر کشیدگی کی آگ بھڑکانے کا الزام

جمعرات 14-جولائی-2016

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ذمہ داری خفیہ ادارے’شاباک‘ کے سربراہ نے الزام عاید کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک فتح محمود عباس کے جانے کے انتظار میں ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’شاباک‘ کے چیف نداف ارگمان نے کنیسٹ کی خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کےدوران پیش کی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اورالقدس میں 240 فدائی حملے ناکام بنائے ہیں۔ رپورٹ میں الزام عاید کیا گیا ہے کہ حماس غرب اردن اور القدس میں کشیدگی میں اضافے میں ملوث ہے۔ رپورٹ میں مسٹر نداف ارگمان کا دعویٰ ہے کہ تحریک فتح صدر محمود عباس کے عہد صدارت کے اختتام کے انتظار میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے فلسطینی شہروں میں 11 فدائی حملے، 10 اغواء کی کارروائیاں، 60 فائرنگ کے واقعات اور 300 دیگر مزاحمتی کارروائیاں ناکام بنائی ہیں۔

اسرائیلی خفیہ ادارے نے حماس پر غرب اردن اور بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافے کا الزام عاید کیا۔

اسرائیلی سیکیورٹی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت میں یہ شعور پختہ ہو رہا ہے کہ صدر محمود عباس کا دور ختم ہونے کو ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک فتح کی قیادت صدر محمود عباس کے متبادل کی تلاش میں مصروف ہے۔

مختصر لنک:

کاپی