فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے فلسطین کی ایک سرکردہ خاتون سماجی رہ نما کو انسانی حقوق کے لیے خدمات کے صلے میں فرانس کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صدر فرانسو اولاند کی جانب سے’’کلچرل آرگنائزیشن ایند فری تھاٹ‘ نامی تنظیم کی ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد السقا کو ان کی انسانی بہبود کے لیے خدمات کے اعزاز میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا ہے۔
بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل جنرل ھیروی ماگیرو کی جانب سے حال ہی میں ماجدہ السقا کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا تھا جس میں انہیں بتایا گیا تھا کہ غربت کے خاتمے اور انسانی بہبود کے لیے خدمات کے صلے میں انہیں فرانس کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ماجد السقا فلسطین میں عائلی حقوق اور انسانی بہبود کے لیے گذشتہ 25 سال سے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں غریب شہریوں کی بہبود کے لیے بھی کئی بڑے منصوبے شروع کیے ہیں اور انہیں اس میدان میں بین الاقوامی سطح پر مالی تعاون اور عطیات بھی مل رہے ہیں۔