جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی اسٹیٹ کنٹرولر کا غزہ جنگ میں فوجی ہلاکتوں کی تحقیقات کا اعلان

ہفتہ 30-جولائی-2016

اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرول یوسف شابیرا نے کہا ہے کہ وہ سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کی تیاری کررہے ہیں۔

مرکزاطلاعا ت فلسطین کے مطابق اسٹیٹ کنٹرول کے اس بیان نے صہیونی حکومت کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے کیونکہ حکومت نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ غزہ جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم نہیں کرے گی۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسٹیٹ کنٹرولر سنہ 2014ء کی جنگ میں غزہ میں فوجیوں کی ہلاکتوں اور اس کے اسرائیلی ذمہ داروں کے تعین کے لیے ایک کمیشن کے قیام کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ کمیشن اس بات کا تعین کرے گا کہ غزہ جنگ میں 65 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کا کون کون ذمہ دار ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے بارے میں اسٹیٹ کنٹرول کی پہلے سے تیار کردہ رپورٹ کے بعد مزید کسی رپورٹ کی ضرورت نہیں۔ نیز حکومت اسٹیٹ کنٹرولر کی رپورٹ کو عوام الناس میں مشتہر نہیں کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی