جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیراعظم اور صدر مصری سفیر کے مہمان خصوصی!

اتوار 31-جولائی-2016

اسرائیل میں متعین مصری سفیر نے ہرٹزیلیا کے مقام پر واقع اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی ایک تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور صدر روف ریویلین  کو خصوصی دعوت پر شریک کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز ہرٹزیلیا کے مقام پر مصری سفیر حازم خیرت کی رہائش گاہ پر سنہ 1952ء میں مصر میں برپا ہونے والے انقلاب کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں اسرائیلی صدر اور وزیراعظم دونوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ دونوں اہم شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں مصری سفیر کی جانب سے سنہ 2009ء کے بعد پہلی بار اس نوعیت کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں صہیونی ریاست کے وزیراعظم اور صدر دونوں کو شریک کیا گیا۔

اخبار معاریف کی نامہ نگار ڈانہ سومبیرگ کا کہنا ہے کہ مصری سفیر کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم صدر اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ مصر اور اسرائیل نے امن سمجھوتے کی مشترکہ تاریخ کا طویل سفر طے کیا ہے۔ دونوں پڑوسی ملک اب بھی ایک دوسرے کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دیر پ اامن کے قیام کے لیے عربوں اور اسرائیلی کے درمیان امن سمجھوتے ضروری ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی