چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے دو فدائی حملہ آوروں کے مکانات مسمار کر دیے

جمعہ 5-اگست-2016

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز دو فلسطینی فدائی حملہ آوروں کے مکانات مسمار کر دیے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل شہر میں یطا کے مقام پر دو اسیر فلسطینیوں خالد اور محمد مخامرہ کے مکانات مسمار کر دیے۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری نے جمعرات کو اسیر مخامرہ اور خالد کے گھروں کا محاصرہ کیا، جس کے بعد دونوں گھروں کو بلڈوزروں سے مسمار کرنا شروع کر دیا۔

اس موقع پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مشتعل فلسطینیوں نے قابض فوجیوں پر سنگ باری کی۔

خیال رہے کہ منگل کو اسرائیلی فوج نے دونوں مکانوں میں رہنے فلسطینی خاندانوں کو مکانات 24 گھنٹوں میں خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ مکانات دو فلسطینی شہریوں کے ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے جولائی کے اوائل میں ایک مزاحمتی کارروائی کے دوران چار یہودی آباد کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی